اہم خبریں

سندھ میں ایڈز کا مرض خطرناک صورتحال اختیار کر گیا، صرف فروری کے آخری ہفتے میں 21 کیس رپورٹ ہوئے

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ میں ایڈز کے حوالے سے خطرناک صورتحال بننے لگی جہاں 4 اضلاع میں ایچ آئی وی کا مرض عام عوام میں پھیل گیا ہے۔صوبائی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں رتوڈیرو، گڑھی یاسین، گڑھی خیرو اور سجاول جونیجو شامل ہی،لاڑکانہ کے تعلقہ رتوڈیرو اور 3 ملحقہ تعلقوں میں ہر ہفتے ایچ آئی وی کے درجنوں کیس رپورٹ ہو رہے ہیں،فروری کے آخری ہفتے میں اس علاقے سے ایچ آئی وی کے 21 کیس رپورٹ ہوئے،ایچ آئی وی سے متاثر ہونے والوں میں بالغ افراد اور بچے دونوں شامل ہیں،اس علاقے سے ایچ آئی وی کے کیسز 2019 سے رپورٹ ہورہے ہیں۔صوبائی حکام کے مطابق ایچ آئی وی پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ ہزاروں اتائی ہیں ۔

متعلقہ خبریں