اہم خبریں

راولپنڈی میں 1500 لٹر جبکہ جہلم میں 4000 لٹر سے زائد مضر صحت جوس برآمد

راولپنڈی (اے بی این نیوز     )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں 1500 لٹر جبکہ جہلم میں 4000 لٹر سے زائد مضر صحت جوس برآمد.جہلم میں 240 لٹر غیر معیاری دودھ تلف کردیا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق مصنوعی فلیورز اور مٹھاس سے تیار غیر معیاری محلول کو سستے داموں فروخت کیا جارہا تھا۔ قواعدوضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر سپلائر کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جوس کے نمونوں کو مزید تجزیے کیلئے فوڈ لیب بھجوایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جوس کے نام پر غیر معیاری محلول بیچنے والے دیگر سپلائر کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔غیر معیاری جوسز بچوں کی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ غیر معیاری اشیاء کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔

متعلقہ خبریں