اہم خبریں

وفاق کے تمام ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ڈینگی سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر وفاق کے تمام ہسپتالوں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کو ڈینگی سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزارت صحت نے تمام ہسپتالوں کو سربراہان کو خط لکھ دیا ہسپتال ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایں ڈینگی کیسز ہسپتالوں میں انے کے پیش نظر علاج معالجے کی مفت سہولیات سو فی صد یقینی بنایں عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں ہسپتالوں میں ڈینگی سے بچاو کیلئے علیدہ وارڈ مختص کیے جائیں ڈینگی وائرس کی تشخیص کیلئے سکریننگ کے نظام کو یقینی بنایا جاے ہسپتالوں میں صفائی کے نظام کو یقینی طور پر بہتر بنایا جائے ۔

متعلقہ خبریں