اہم خبریں

آلو کھانے سے موٹاپا نہیں آتا،نئی تحقیق

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )آلو بلاشبہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی ہے جوکہ پوری دنیا میں کھائی جاتی ہے اور اسے فرائی، گرل یا ابال کر کئی طریقوں سے تیار کیا جا سکتا ہے۔ ماہرینِ صحت کے مطابق، آلو کا استعمال صحت بخش ہے کیونکہ اس میں فائبر اور دیگر غذائی اجزاء جیسے کہ پوٹاشیم، وٹامن سی، وٹامن بی 6، مینگنیز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس میں موجود نشاستہ مزاحم قسم کا ہوتا ہے، جو آپ کی آنتوں میں موجود بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے۔آلو کا استعمال صحت کے مسائل اور موٹاپے کا ذمہ دار نہیں،اس لیے اگر آپ بھی اس غلط فہمی کا شکار ہوکر کہ صحت کے مسائل اور موٹاپے کا ذمہ دار آلو ہے، اپنے گھر میں بنی ہوئی آلو کی سبزی پر پروسیسڈ فوڈ جیسے کہ نوڈلز کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ کے علم میں مندرجہ ذیل باتیں ضرور ہونی چاہئیں۔

متعلقہ خبریں