اہم خبریں

دنیا کی عجیب و غریب چا ئے جو آ پ نے آج تک نہ پی ہو گی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )جامنی چائے کمیلیا سائنیسس کے پودے سے تیار کی جاتی ہے یہ وہی پودا جس سے کالی اور سبز چائے حاصل کی جاتی ہے تاہم چائے کی جامنی رنگت ایک منفرد جینیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوتی ہے جو اینتھوسیانین پیدا کرتی ہے یہ وہی طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ جو بلیو بیریز میں پایا جاتا ہے۔درحقیقت، اس میں بلوبیری کے کی نسبت کئی گنا زیادہ اینتھوسیانین جو ایک بہترین اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے۔اس چائے میں اینٹی آکسیڈینٹس کی کثیر مقدارپائی جاتی ہے جو امراض قلب سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، ساتھ ہی یہ کینسر سے بچانے، بینائی کو بہتر بنانے اور کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کو میٹابولزم کرنے میں مدد دیتی ہے۔سبز چائے کی طرح، جامنی چائے میں بھی اینٹی آکسیڈینٹ کی ایک اور شکل کی اعلیٰ سطح ہوتی ہے جسے کیٹیچنز کہتے ہیں، خاص طور پر ای جی سی جی جو کہ سبز چائے میں پایا جانے والا طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے۔

متعلقہ خبریں