اہم خبریں

پیدل چلنا آپ کی زندگی کو طویل بنا تا ہے۔۔۔۔۔۔

اسلام آ باد (اے بی این نیوز) معمول میں روزانہ واک بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اگر کوئی شخص روزانہ 11 منٹ بھی ورزش یا واک کرتا ہے تو دس میں سے ایک کو وقت سے پہلے موت سے بچا جا سکتا ہے۔یونیورسٹی آف کیمبرج کے محققین کا کہنا ہے کہ کچھ وقت کے لیے ورزش کرنا بالکل کچھ نہ کرنے سے بہتر ہے۔تاہم زیادہ تر لوگ ہفتے میں کم از کم 150 منٹ کی مجوزہ ورزش نہیں کرتے۔ہر ہفتے 75 منٹ یا روزانہ 11 منٹ بائیک چلانے، تیز پیدل چلنے، ہائیکنگ، ڈانسنگ یا ٹینس کھیلنا ضروری ہے،ورزش کے فوائد کچھ مخصوص کینسر جیسے سر اور گردن، گیسٹرک، لیوکیمیا اور خون کے کینسر کے لیے اور بھی زیادہ ہیں، لیکن پھیپھڑوں، جگر، اینڈومیٹریل، بڑی آنت اور چھاتی کے کینسر کے لیے کم ہیں۔باقاعدگی سے ورزش جسم کی چربی اور بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے جبکہ طویل مدت میں فٹنس، نیند اور دل کی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے۔

متعلقہ خبریں