اہم خبریں

چکن کے شوقین ہو جائیں ہوشیار ، راولپنڈی میں مردہ ،لاغر مرغیوں کی سپلائی، بر وقت کارروائی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز  )فوڈ اٹھارٹی کی مردہ مرغی سپلائرز کے خلاف کاروائی،راولپنڈی کے باسیوں کو مردہ ولاغر مرغیوں کا گوشت کھلائے جانے کی کوشش ناکام پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 سپلائرز کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
راولپنڈی: 640 کلو مردہ ولاغر ،بیمار اور کم وزن مرغیاں موقع پر تلف کر دیاخفیہ اطلاعات پر مرغ منڈی باغ سرداراں میں کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مضر صحت گوشت کو کیٹرنگ یونٹس اور ہوٹلوں پر سپلائی کیا جاناتھا۔
راولپنڈی: شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے 2 سپلائرز کو بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔ مردہ ولاغر گوشت متعدد امراض کا باعث بنتا ہے۔ شہری مضر صحت خوراک کی نشاندہی کیلئے ہیلپ لائن 1223 پر شکایت درج کروائیں۔

متعلقہ خبریں