اسلام آباد (اے بی این نیوز )پمز کی خالی سیٹوں پر بھرتی کی بجائے صفائی کا ٹھیکہ پرائیویٹ کمپنی کو دے دیا گیا پمز کے چلڈرن ہسپتال کی صفائی ستھرائی کے لئے ماہانہ 25لاکھ سے زائد کمپنی وصول کرے گی خالی اسامیوں پر بھرتی کی بجائے دو سال کے لئیےقابل توسیع ٹینڈر کر دیاگیاایم ٹی آئی کے خاتمہ کے بعد بھی سابقہ حکومت کی پالیسی لاگو ہو گی،صفائی کا ٹینڈر دینے پر پمز کے سینٹری ورکر کے تحفظات سابقہ حکومت نے ایمٹی آئی ایکٹ کے تحت تمام کام آوٹ سورس کئے تھے ایم ٹی آئی ایکٹ ختم ہو گیا لیکن ایم ٹی آئی ایکٹ کی پالیسی لاگو ہو گی۔














