اہم خبریں

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ادویات مہنگی کر دی گئیں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ادویات مہنگی کر دی گئیں مہنگی کی جانے والی ادویات میں نزلہ زکام بخاراور آنکھ کے قطرےبھی شامل ہیں ڈرہپ اور وزارت صحت کی سفارش پر جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ان میں سے عام بیماری میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا گیا جی ایس کے کمپنی کی عام استعمال کی گولی پیناڈول کے پیکٹ کی قیمت 374 روپے سے 470 روپے کر دی گئی بچوں بخار کے لئیے استعمال کئے جانے والے بخار کے سیرپ کی قیمت 97 روپے سے 117 روپے کر دی گئی اسی طرح جی ایس کی کال پول گولی کے پیکٹ کی قیمت 374 روپے سے 470 روپے کر دی گئی جی ایس کے کے ہی اینٹی بائیوٹیک کیپسول کے پیکٹ کی قیمت 1240 سے 1330 روپے کر دی گئی نوورٹس کمپنی کے آنکھوں کے ڈراپس کی قیمت 390 سے 564 روپے کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں