اہم خبریں

جڑواں شہروں ڈینگی کا پھیلائو جاری،42 افراد میں وائرس کی تصدیق

اسلام آباد(اے بی این نیوز)جڑواں شہروں میں ڈینگی کا پھیلاؤ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 42 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کےدوران تئیس نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے،ضلعی انتظامیہ کےمطابق لاروا چیکنگ کےدوران 185 پازیٹو ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی،اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے سڑسٹھ مریض زیرعلاج ہیں۔دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران راولپنڈی میں 19 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی،

محکمہ صحت کےمطابق رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1361 ہوچکی ہے،اس وقت راولپنڈی کےمختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 28 مریض زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور ،افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے مالک مکان کیخلاف مقدمہ درج

متعلقہ خبریں