اہم خبریں

ہیلتھ الائونس کی بحالی کا وعدہ ،ہڑتال موخر

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہیلتھ الاؤنس بحالی کی یقین دہانی پر فیڈرل ہیلتھ الائنس نے ہڑتال مؤخر کر دی۔

وفاقی اسپتالوں کی نمائندہ تنظیم فیڈرل ہیلتھ الائنس کی کور کمیٹی کا پمز میں اجلاس ہوا۔ ہیلتھ الاؤنس کی سمری مسترد ہونے اور وزارت صحت کے روئیے پر غور کیا گیا۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل نے ملازمین کو ہیلتھ الاؤنس بحالی کی یقین دہانی کرائی ۔

کہا اگلے ہفتے وزیر خزانہ سے ملاقات کے بعد معاملہ حل کر لیا جائے گا۔ الاؤنس کے معاملے میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال ایماندار اور محنتی شخص ہیں، مسائل کے حل کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

یقین دہانی پر فیڈرل ہیلتھ الائنس نے پیر کو دی جانے والی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔چیئرمین کور کمیٹی کلیم اللہ اور صدر ہیلتھ الائنس قمر گجر نے کہا اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتال پیر کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ای ڈی پمز ڈاکٹر عمران کا کہنا تھا کہ وزیر صحت ملازمین کے ساتھ ہیں اور مسئلہ جلد حل کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج بروزاتوار31اگست 2025 ڈالر کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں