اہم خبریں

جسم درد،بخار اور گلے کے انفیکشن کی یہ دوائیں ہرگز نہ خریدیں،انتباہ جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ڈریپ نے فروخت کی جانے والی جعلی ادویات کی تصاویر جاری کر دیں، بخار، جسم درد، سوزش،معدہ، سینہ، گلے،فنگل انفیکشن کی جعلی دوائیں فروخت کی جارہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور گلگت بلتستان میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے متعدد معروف برانڈز کی جعلی ادویات کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

ڈریپ نے بتایا کہ بخار، جسمانی درد، سوزش، معدے، سینے، گلے اور فنگل انفیکشن سمیت مختلف امراض کی جعلی گولیاں اور کیپسول مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں۔

اسی طرح امراضِ نسواں اور نیوروپیتھی کے لیے بھی جعلی ادویات دستیاب ہیں، جو عالمی و مقامی فارما کمپنیوں کے برانڈز کے نام پر تیار کی گئی ہیں۔ڈریپ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور گلگت بلتستان کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے ان ادویات کے سیمپلز کو جعلی قرار دے دیا ہے، جس پر متعلقہ حکومتوں کی درخواست پر فوری ریپڈ الرٹ جاری کیا گیا۔

جعلی قرار دی گئی ادویات کی تفصیلات

دردکش بریکسن ٹیبلٹ (Batch No. 1192087)

گلے کے انفیکشن کی زیٹرو 500mg ٹیبلٹ (Batch No. F18031)

چیسٹ انفیکشن کی آگمنٹین 625mg ٹیبلٹ (Batch No. 7F4W)

درد کش ٹونوفلیکس P ٹیبلٹ (Batch No. KFM145)

امراضِ نسواں کی فیسٹون 10mg ٹیبلٹ (Batch No. 41160)

نیوروپیتھی کے لیے گیبیکا 300mg کیپسول (Batch No. 403C27)

گلے کے انفیکشن کے لیے امکوموکس کیپسول (Batch No. 08)

بخار و جسمانی درد کی اومنی ڈول این یوک ٹیبلٹ (Batch No. 1220)

ڈریپ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب مشکوک ادویات کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ عوام کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف اداکار رضامراد نے مقدمہ دائر کروادیا

متعلقہ خبریں