پشاور(اے بی این نیوز) صحت کارڈ پلس میں مزید 4 پیچیدہ بیماریوں کا علاج بھی شامل کردیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جگر، گردے اور بون میرو کی پیوندکاری کا علاج مفت فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آلہ سماعت کی تنصیب کو بھی صحت کارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، مشیر اطلاعات نے کہا کہ مردان سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت او پی ڈی کا آغاز بھی جلد کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ صحت کا رڈ پلس کے تحت صوبے بھرمیں ایک کروڑ چھ لاکھ افراد کو مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ صحت کارڈ کے اجراء سے اب تک بیالیس لاکھ سے زائد افراد صحت کی مفت سہولتوں سے مستفید ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملہ،سکھ برداری کا عالمی عدالت سے رجوع