اہم خبریں

کراچی میں کوروناوائرس پھرپھیلنے لگا،روزانہ متعدد کیس رپورٹ ہونے لگے

کراچی (اے بی این نیوز)کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے کئی کیسز رپورٹ ہونے لگے۔نجی اسپتال کے سانس کی بیماری کے ماہر ڈاکٹر جاوید خان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں روزانہ کورونا وائرس سے متاثر 8 سے 10 مریض اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بہت سے مریض ایسے ہیں جن کی ٹریول ہسٹری موجود ہے، اسپتال آنے والے مریضوں کی حالت بہتر ہے اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ڈاکٹر جاوید خان نے مزید بتایا کہ کورونا کی علامات میں بخار، کھانسی، نزلہ اور جسم درد شامل ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔
مزید پڑھیں: یوم تکبیر پر لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام عدالتیں بند ہونگی،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں