ملتان(اے بی این نیوز)ڈپٹی کمشنرمحمدعلی بخاری نے والدین کو خبر دار کرتے ہوئے واضع کیا کہ بچوں اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی سے بچائیں۔
ضلعی انتظامیہ نےاسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کیاہے،ڈپٹی کمشنرملتان محمد علی بخاری کا کہنا تھا کہ ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘میٹھےزہرکانیاروپ ہے۔
اسٹرابیری کوئیک”جان لیوازہرہے،کرسٹل میتھ کوکینڈی بناکربچوں میں تقسیم کیاجارہاہے،والدین اپنےبچوں کوکسی بھی مشکوک کینڈی لینےسےروکیں۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کا کہنا تھا کہ اساتذہ اوروالدین بچوں میں شعوراجاگرکریں۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی،نیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی جھنڈا نظر نہ آنے پر بھارت میں ہنگامہ