اہم خبریں

بیلجیئم ای سگریٹ پر پابندی عائد کرنیوالا پہلا یورپی ملک بن گیا

برسلز((نیوز ڈیسک ) بیلجیئم میں ڈسپوزیبل ای سگریٹ ایپل اور کولا سمیت مختلف فلیورز کی وجہ سے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے تاہم برسلز نے ای سگریٹ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ یہ کرنے والا یورپ کا پہلا ملک ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے بیلجیئم میں ڈسپوزیبل (ایک بار استعمال ہونیوالے) ویپس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یورپی ملک نے یہ فیصلہ تمباکو نوشی کیخلاف اپنے قومی منصوبے کے تحت کیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کی صحت کا تحفظ کرنا ہے اور وہ یہ اقدام اٹھانے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

ویپس یعنی ای سگریٹ کو اکثر روایتی تمباکو کی مصنوعات کے مقابلے میں کم نقصان دہ سمجھا جاتا ہے، ویپس اپنی منفرد اور رنگین پیکیجنگ اور مختلف فلیورز کے ساتھ ساتھ دھوئیں کی بدبو نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے۔

تاہم ان تمام چیزوں کے باوجود ای سگریٹ میں نکوٹین موجود ہوتی ہے جو انتہائی نشہ آور ہے اس لیے ناقدین کو خدشہ ہے کہ اس کے ذریعے نوجوان روایتی تمباکو کی مصنوعات کی طرف راغب ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: فاسٹ بائولر محمد عباس نے جنوبی افریقا کیخلاف 26 سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

متعلقہ خبریں