اہم خبریں

70 فیصد پاکستانی سموگ کی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہیں: سروے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسموگ کے باعث 70 فیصد پاکستانی طبی مسائل کا شکار ہیں۔Ipsos پاکستان کی جانب سے کرائے گئے ایک نئے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عوام کا کہنا ہے کہ وہ سموگ کی وجہ سے سب سے زیادہ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

سروے میں 68 فیصد نے کھانسی، 66 فیصد کو فلو، 37 فیصد کو سانس لینے میں دشواری اور 29 فیصد نے آنکھوں میں جلن کی شکایت کی۔سموگ کے باعث طبی مسائل کا شکار ہونے والوں کی سب سے زیادہ شرح پنجاب میں 77 فیصد، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 87 فیصد اور لاہور میں 84 فیصد افراد سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں 76 فیصد نے سموگ کے باعث سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کی شکایت کی۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ30نومبر 2024اپنے کیرئر، شادی ،صحت اور دن بارے جانئے

متعلقہ خبریں