اہم خبریں

کورونا وائرس کو معمولی نہ سمجھیں، عالمی ادارہ صحت نے انتباہ جاری کر دیا

جنیوا( نیوز ڈیسک   )عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈورس ایڈہینم گبریسس نے کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی ہفتہ وار تعداد میں اضافے کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو معمولی نہ سمجھا جائے ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حالیہ 8 ہفتوں میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد صرف ریکارڈ میں آنے والی تعداد ہے اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے 3 سال قبل بین الاقوامی عوامی صحت ہنگامی حالات ” کا ہائی الارم جاری کیا تھا۔ رواں ہفتے میں کووِڈ۔19 ہنگامی حالات کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں وائرس کے ہنگامی حالات درجے پر بحث کی جائے گی۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈورس ایڈہینم گبریسس نے کہا کہ میرا پیغام نہایت واضح ہے کہ کورونا وائرس کو معمولی نہ سمجھیں۔ وائرس نے ہمیں حیران کر دیا ہے اور حیران کرنا جاری رکھے گا۔ اگر ہم نے ضرورت مند افراد کو صحت کی سہولیات فراہم نہ کیں اور غلط معلومات کے خلاف جامع جدوجہد کے لئے مزید کوششیں نہ کیں تو وائرس کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں