راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران راولپنڈی سے 111 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔اس وقت ضلع راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے کل 260 مریض زیر علاج ہیں۔
تازہ ترین کیسز میں سے زیادہ تر پوٹھوہار ٹاؤن سے رپورٹ ہوئے ہیں، جو کہ وبا کے لیے ایک ہاٹ سپاٹ بنا ہوا ہے۔نئے کیسز کے اضافے کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی کے رجسٹرڈ مریضوں کی مجموعی تعداد 4191 تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: چوہدری شجاعت حسین کا مسلم لیگ ق کو ملک بھر میں متحرک کرنیکا فیصلہ