اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب میں وزارت صحت اس وقت پاکستان سے خواتین نرسوں کی مہارت کی تلاش کر رہی ہے، جو قابلیت اور تجربے کے معیار پر پورا اترتی ہیں۔اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی)، جو وزارت سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے تحت کام کرتی ہے، نے اس سلسلے میں ایک اشتہار جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مملکت کو فوری طور پر خواتین نرسوں کی ضرورت ہے۔
اہلیت/تجربہ
درخواست دہندہ کے پاس نرسنگ میں بیچلر آف سائنس 16 (سال) یا تسلیم شدہ ادارے سے پوسٹ آر این ہونا ضروری ہے۔
امیدوار کو کم از کم ایک سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔
PNS رجسٹریشن ہونا ضروری ہے۔
ICU اور ER میں تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جاتی ہے۔
عمر کی حد
خواتین نرسیں جن کی عمر 45 سال سے زیادہ نہ ہو اس ملازمت کے لیے درخواست دے سکتی ہے۔
انگریزی زبان پر عبور
نوکری کے لیے درکار دستاویزات
انٹرویو کے وقت امیدوار اپنی اصل ڈگریاں، CNIC، پاسپورٹ سائز کی دو تصاویر اور پاسپورٹ ساتھ لائیں۔
اپلائی کرنے کا طریقہ
دلچسپی رکھنے والے درخواست دہندگان OEC کی ویب سائٹ http://oec.gov.pk/ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ ملازمت کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے۔
واک ان انٹرویو کی تاریخ
سعودی عرب کی وزارت صحت کا وفد 21 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک شالیمار ٹاور ہوٹل، جیل روڈ، لاہور میں روبرو انٹرویو کرے گا۔