اہم خبریں

کراچی میں ڈینگی ،ملیریا،چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک )کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔طبی ماہرین کے مطابق جناح اور سول اسپتال میں روزانہ ایک اندازے کے مطابق 50 مریض زکام، بخار اور جسم میں درد کے ساتھ آتے ہیں جب کہ مشتبہ کیسز میں ڈینگی ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن شامل ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں چکن گونیا کے 411 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 153 کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 1 ہزار 724 اور صرف کراچی میں 1 ہزار 484 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ اس سال سندھ میں ملیریا کے 2,22,239 کیسز رپورٹ ہوئے اور صرف کراچی میں ملیریا کے 1,768 کیسز رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں چکن گونیا کی ٹیسٹنگ کٹس دستیاب نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری دن، دفاتر آج رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے

متعلقہ خبریں