اہم خبریں

خیبرپختونخوا ، 9 ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق،ڈی ایچ او اور کوآرڈینیٹر معطل

مہمند(نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل صافی سے پولیو کا کیس سامنے آیا ہے۔کے پی کے محکمہ صحت کے مطابق صافی کی نو ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جسے صرف دو بار پولیو ویکسین پلائی گئی تھی۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔علی امین گنڈا پور نے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اور پولیو کوآرڈینیٹر کو معطل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر تمام اضلاع میں بھی انسداد پولیو مہم کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے 18 ہزار سے زائد والدین نے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔دستاویز کے مطابق انسداد پولیو مہم میں مجموعی طور پر 5.686 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
مزید پڑھیں: جلسے سے قبل پی ٹی آئی رہنمائوں کی نظر بندی کے احکامات چیلنج

متعلقہ خبریں