اہم خبریں

نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹکس کی بڑھتی ہوئی فروخت ،ڈریپ ان ایکشن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی بڑھتی ہوئی فروخت کا نوٹس لے لیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈریپ عاصم رؤف نے تمام صوبائی محکمہ صحت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت فوری طور پر بند کی جائے۔

عاصم رؤف نے کہا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت کے لیے قوانین میں فوری تبدیلی کی جانی چاہیے کیونکہ بیماریاں پھیلانے والے بیکٹیریا میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔

سی ای او ڈریپ نے بتایا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات دنیا بھر میں نسخوں کے ساتھ فروخت کی جاتی ہیں جبکہ پاکستان میں یہ ہاٹ کیک کی طرح فروخت ہو رہی ہیں۔ ’ہم ان ڈاکٹروں کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کریں گے جو غیر ضروری اینٹی بائیوٹکس تجویز کرتے ہیں‘۔

ادویات کی فروخت کی غیر اخلاقی مارکیٹنگ کرنے والی فارما کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان میں ہر سال 135 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات فروخت ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف کیس سننے والے جج پھر تبدیل

متعلقہ خبریں