لاہور( نیوز ڈیسک )اسپتال کےچیف آپریٹنگ آفیسرپروفیسر فیصل مسعود نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ تین اسٹور کیپرز،ایک فارمیسسٹ کی غفلت سے پیش آیا۔
پروفیسرفیصل مسعود نےبتایا تمام مریضوںسے رابطہ کر کےاسپتال بلایا گیا،3 مریض اسوقت میو اسپتال میں داخل ہیں،تمام مریضوں کو مختلف تاریخوں میں زائدالمعیاد انجکشن لگے۔
انجکشن مریضوں کےدل پراثرکرسکتا ہے،تمام مریضوں کی حالت نارمل ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ انجکشن لگنے سےکوئی مریض متاثرنہیں ہوا،انجکشن دینے والی نرس سمیت دیگر ملازمین کےخلاف کاروائی ہوگی،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ہے۔
مزید پڑھیں: رشوت ستانی، ایجنٹ مافیا کی حمایت،پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ کے انچارج کو ہٹانے کا حکم