کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ میں 1 ہفتے کے دوران دماغ کھانے والے امیبا نیگلیریا فولیری سے 3 اموات ہوئیں۔ حکام کے مطابق کراچی میں نیگلیریا فولاری سے 2 اور حیدرآباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
نیگلیریا فولیری سے پہلی موت 5 جولائی کو ہوئی تھی۔ یہ کورنگی کراچی کے رہائشی کے ساتھ ہوئی۔ 11 جولائی کو ملیر کراچی کا ایک نوجوان جناح اسپتال میں نیگلیریا فولیری سے انتقال کر گیا۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ شخص بھی کراچی کے ایک اسپتال میں نیگلیریا فولیری سے انتقال کر گیا۔ سندھ میں 12 سال میں نیگلیریا کے 100 سے زائد کیسز سامنے آئے جن میں صرف 1 مریض 3 ماہ تک زندہ رہا۔
محکمہ صحت کے مطابق، 2023 میں نیگلیریا سے متاثرہ 1 مریض صحت یاب ہوا۔ جھیلوں، دریاؤں اور گرم چشموں میں پایا جاتا ہے۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ نیگلیریا وائرس ناک کے ذریعے داخل ہو کر دماغ کو کھا جاتا ہے۔ نیگلیریا تیراکی اور غوطہ خوری کے دوران انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق نیگلیریا کی علامات 7 دن میں ظاہر ہوتی ہیں، اس کی علامات گردن توڑ بخار جیسی ہوتی ہیں۔ علامات میں شدید سر درد، متلی یا الٹی، گردن میں اکڑنا اور جسم کے کپکپاہٹ شامل ہیں۔ ماہرین صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ پانی کے ٹینکوں میں کلورین ڈالنے سے نیگلیریا فولاری اور دیگر بیکٹیریا ہلاک ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری ،نوٹیفکیشن جاری