اہم خبریں

بلوچستان کے14 اضلاع میں انسداد پولیو مہم مکمل کر لی گئی

کوئٹہ(نیوز ڈیسک )بلوچستان کے 14 اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم مکمل کر لی گئی جبکہ دیگر 6 اضلاع میں مہم تاحال جاری ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کے چھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم تاحال جاری ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی، سبی، صحاب پور، جعفرآباد، اوستہ محمد اور نصیر آباد میں آج مہم کا تیسرا دن ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ان چھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم گرمی کی لہر کے باعث ملتوی کی گئی تھی جو اب 14 جون تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے 20 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے دوران 18 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: بابوسر ناران شاہراہ چھ ماہ بعد ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

متعلقہ خبریں