ٹورونٹو( نیوز ڈیسک ) نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پھلوں کے 100 فی صد خالص رس کا روزانہ ایک یا ایک سے زیادہ گلاس کا پیا جانا بچوں میں وزن میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے،محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج پھلوں کے رس کی کھپت کو محدود کرنے کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہیں تاکہ اضافی کیلوریز (حراروں) اور وزن میں اضافے سے بچا جا سکے،بچوں پر کیے جانے والے مطالعوں کے حوالے سے ایک ریویو میں بتایا گیا کہ روزانہ 237 ملی لیٹر کا پھلوں کے خالص رس کا گلاس باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) میں سے تعلق رکھتا ہے،تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ چھوٹے بچوں کے وزن میں بڑے بچوں کی نسبت زیادہ اضافہ دیکھا گیا،
