اسلام آباد(ندیم چوہدری ) ٹی بی سے بچاو کی لاکھوں مالیتی ادویہ زائد المعیاد ہو گئی، کامن مینجمنٹ یونٹ کے وئیر ہاوس سے ایکسپائر ٹی بی کی ادویہ راولپنڈی ٹی بی سنٹر منتقل کردی، لاکھوں روپے کی ایکسپائر ادویہ ضائع کرنے کی بجائے پنڈی سینٹر منتقل کردی گئیں۔ ذرائع عالمی امدادی اداروں سے اضافی تخمینہ کی بنیاد پر ادویہ اور فنڈز وصول کئے جاتے ہیں ۔ذرائع عالمی امدادی ادارہ گلوبل فند کی جانب سے اربوں روپے ورٹیکل پروگرامز کو فراہم کئے جاتے ہیں سیکرٹری صحت نے مبینہ کرپشن میں ملوث خاتون کو سی ایم یو کا سربراہ تعینات کیا ٹی بی کی زائد المعیاد ادویات بارے سی ایم یو کی سربراہ ڈاکٹر راضیہ نے کوئی جواب نہ دیا نگران وزیر صحت کے منع کرنے کے باوجود سیکرٹری صحت نے ڈاکٹر راضیہ کو کامن مینجمنٹ یونٹ کا سربراہ تعینات کیالاکھوں روپے کی زائد المیعاد ٹی بی کی ادویہ تلف نہ کی گئیں
