گلگت (نیوزڈیسک) بابوسرٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری ،سردی میں اضافہ، غذر کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے لگی ،لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ،دیامر، چلاس شہر اور گردونواح میں بارش وفقے وقفے سے جاری سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش لاہور ، راولپنڈی ،بہاولپور سمیت دیگر علاقوں کا موسم خوشگوار ہوگیا۔
