گلگت (نیوزڈیسک)گلگت سے راولپنڈی آتے ہوئے نیٹکو بس بشام کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئی ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کئی مسافر زخمی ہوگئے۔ مقامی رضاکاروں نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا ۔حادثۃ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، عینی شاہدین کے مطابق نیٹکو کی بس بےقابو ہوکر کھائی میں جاگری، ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔
