کوئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی،حالیہ مون سون بارشوں میں مختلف حادثات کے دوراں 6 افراد جاں بحق ہوگئے،لورالائی ، شیرانی، ژوب ،ہرنائی ، دکی اور کوہلو بارکھان ،:سبی ، نصیر آباد ، خضدار ، واشک، مستونگ ، قلعہ عبداللہ ، مسلم باغ،میں بارشیں،بارشوں اور سیلاب کے باعث قومی شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں شدید متاثر ،بولان کے علاقے پنجرہ پل کے مقام پر قومی شاہراہ تاحال بند،نجرہ پل بند ہونے سے دونوں اطراف سے ٹریفک معطل،ٹرانسپورٹروں کو کوئٹہ کراچی ، سبی ، جیکب آباد اور ڈی آئی جی خان روٹس پر محدود سفر کی ہدایت ،مختلف اضلاع کے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی ، پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں خوراک اور مشینری پہنچا دی گئی ہے،بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آئیندہ 24گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کا خدشہ۔تاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے ، پاک فوج ، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
