اہم خبریں

چلاس میں رات گئے آتشزدگی ، 10 گھر جل کر خاکستر

چلا س (نیوزڈیسک) چلاس کےمضافاتی علاقہ تھور بلنگہ کے مقام پر رہائشی گھر رات گئے آگ لگنے سے جل کر خاکسترہوگئے ۔ عینی شاہد ین کے مطابق جلنے والے گھروں کی تعداد 10 کے قریب ہے،گھروں میں موجود لوگ بھاگ کر بچ گئے ہیں،گھروں کے جلنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی ہے۔ رہائشی گھروں پر نامعلوم افراد کی جانب سے آگ لگائے جانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔مکینوں کا لاکھوں روپے مالیت کا نقصان، مکین بال بال بچ گئے ۔ جانی اور مویشیوں کے نقصان کی تاہم کوئی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ خبریں