گلگت (نیوزڈیسک) دیامر گلیشیئر پگھلنے تیزی ،مٹھاٹھ نالے میں طغیانی،پہاڑی ملبے سے دریائے سندھ کا پانی رک گیا،قریبی آبادی زیر آپ آنے کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق دیامر میں گلیشیئر پگھلنے اور پہاڑی ملبے سے دریائے سندھ کا پانی رک گیا جس سے ملحقہ آبادی زیر آب آنے کا خدشہ ، دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے پانی لیبچر پل سے اُپر آنے لگا، علاقائی خوف زیادہ کہ اگر پانی کی سطح مزید بڑھی تو پل کو نقصان پہنچ سکتا ہے،دیامر گلیشیئر پگھلنے سے قریبی رائیکوٹ مٹھاٹھ نالے میں بھی طغیانی آگئی۔
