گلگت (اے بی این نیوز) اسلام آباد سے سکردو جانے والی گاڑی موٹرکار دوبیر جیجال شیطان پڑی کے مقام پر حادثے کا شکار! 2 جاں بحق 3 زخمی ہوئے۔گلگت کار میں 5 افراد سوار تھے، 2 موقع پر جان بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق زخمیوں میں سید امجد ولد سید عباس سکنہ سکردولیاقت علی ولد علی نقی سکنہ سکردو محمد اقبال ولد محمد ابراہیم سکنہ سکردو شامل ہیں ۔ جبکہ جاں بحق افراد میں ایک عورت اور ایک مرد جن کی شناخت نہیں ہوسکی جن کے بارے میں مزید معلومات جاری ہے۔
