اہم خبریں

نومنتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

گلگت(نیوز ڈیسک) نومنتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔ تقریب حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر گورنر مہدی شاہ نے ان سے حلف لیا،حلف برداری کی تقریب میں اراکین اسمبلی، چیف سیکرٹری محی الدین احمد وانی، آئی جی پی افضل محمود بٹ، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان، سیکریٹریز و دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ حلف برداری کے بعد گورنر اور نومنتخب وزیر اعلی حاجی گلبر خان کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔وزیراعلیٰ گلبر خان نے یادگارشہداءپر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

متعلقہ خبریں