گلگت(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کےانتخاب میں امیدوار حاجی گلبرخان مردان عدالت سےاشتہاری نکلے۔دستاویز کےمطابق حاجی گلبرخان مردان پولیس کو مطلوب ہیں ۔ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں ۔ گلبر خان کا بائیس لاکھ روپے کا چیک جعلی قرار پایا تھا۔مردان کے شہری فیصل سلیم الرحمان کی درخواست پر گلبرخان کیخلاف جعلی چیک کی ایف آئی آر جولائی 2015 میں درج کی گئی ، دوہزار انیس میں ان کو جوڈیشل مجسٹریٹ مردان نے مفرور قرار دیدیا اور وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ دوسری جانب گلبر خان نے اشتہاری قرار دینے کی تردید کردی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کےانتخاب میں امیدوار حاجی گلبرخان کا تعلق پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے ہے، مسلم لیگ ن نے بھی گلبر خان کی حمایت کی ہے۔
