اہم خبریں

آج سے بلوچستان میں مون سون بارشوں کا امکان،تمام انتظامات مکمل ہیں،ڈی جی پی ڈی ایم اے

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان نے کہا کہ آج سے بلوچستان میں مون سون بارشوں کا امکان ، تمام انتظامات مکمل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان نے کہا کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے ہم محکمہ موسمیات سے رابطے میں ہیں، بلوچستان کے ہر ضلع میں پانچ پانچ سو خاندانوں کیلئے امدادی سامان بھجوادیا ہے،پی ڈی ایم عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ،علاقے کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہے پوری تیاری ہے کیونکہ گزشتہ سال مون سون بارشوں سے کئی پل ٹوٹے تھے اس لیے عوام مون سون کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔

متعلقہ خبریں