وفاق کی امپورٹڈ گندم ، کھانے کے قابل نہیں ہے،نذیر احمد کا انکشاف
گلگت(نیوز ڈیسک) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ وفاق کی امپورٹڈ گندم ، کھانے کے قابل نہیں ہے۔تفصیلات کے
مطابق نیوٹریشن انٹرنیشنل اور محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے زیر اہتمام سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں خوراک کے حوالے سے بڑے چیلینجز کا سامنا ہے،معیاری غذا انسانی زندگی کیلئے بہت اہم ہے،لیکن ہمیں معیار تو دور مقدار ہی پوری نہیں مل رہی ، وفاق کی امپورٹڈ گندم ، کھانے کے قابل نہیں ہے،لوگوں نے وہ گندم کھانا بند کردیا ہے ،ہم عوام سے جھوٹ نہیں بولے رہے ، پتہ نہیں یہ گندم کہاں سے لائی جاتی ہے،ہمیں 100 فیصد مقامی گندم دی جائے ۔
