گلگت (اے بی این نیوز)شاہراہِ بلتستان پر گاڑی حادثے میں وزیر اعلیٰ کے کوآرڈینیٹر مزمل ایڈووکیٹ سمیت تین افراد جاں بحق ایک خاتون زخمی ۔ مزمل ایڈووکیٹ ، ان کے والد اور والدہ جاں بحق، بہن شدید زخمی ، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ گلگت سکردو روڑ پر پیش آیا؛ کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مزمل ایڈووکیٹ اور ان کے والدین موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ان کی ہمشیرہ شدید زخمی ہوگیں ۔ خاندان اور اہل علاقہ میں صف ماتم بچھ گیا۔
