سکردو(اے بی این نیوز )حکومت کی اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے کہاہےکہ رجیم چینج کی روایت برقرار رہی اور یہاں حکومت گرانے کی کوشش کی گئی تو سنگین نتائج سامنے آئیں گے گلگت بلتستان کوئی معمولی نہیں حساس اور سرحدی خطہ ہے یہاں کسی بھی قسم کی سیاسی انجینئرنگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے یہ روایت اچھی نہیں ہے کہ آج پی ٹی آئی کی حکومت گرائی جائے اور کل کسی اور کی حکومت پر شب خون مارا جائے چند لوگوں نے ہمیں بھی ماضی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومت گرانے کی مہم چلانے کے مشورے دئیے تھے مگر ہم نے مشورہ دینے والوں سے صاف کہہ دیا کہ ہم کسی جمہوری حکومت کو گرانے کی مہم کبھی نہیں چلائیں گے ہر حکومت کو اس کی آئینی مدت پوری کرنے کی اجازت دی جانی چاہیئے ایسا اگر نہیں ہوتا ہے تو نتائج بھی سخت نکلیں گے ڈیلی کےٹو اردو سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک بھر سمیت یہاں حالات اس طرح کے نہیں ہیں کہ یہاں منتخب عوامی حکومت کو گرایا جائے اور رجیم چینج کا ایک اور تجربہ کیا جائے ہم پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں چاہتے ہیں صوبائی حکومت اپنی مدت پوری کرے پھر نئے انتخابات میں جو جماعت مینڈیٹ لے گی اس کو حکومت کرنے کا موقع ملنا چاہیئے جمہوری اقدار روایات کا خیال رکھنا ہر سیاسی جماعت کا فرض ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر ان ہاو ¿س تبدیلی ہوئی تو پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت وزارت اعلی کیلئے جسے کہے گی ہم ووٹ دیں گے ہم برے وقت میں پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑیں گے ہم سے بے وفائی ہو نہیں سکتی۔
