اہم خبریں

پی ڈی ایم والے اقتدار کو اپنا سب کچھ سمجھتے ہیں، خالد خورشید

استور(اے بی این نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے استور شونٹر روڈ کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک بڑی منزل عبور کی ہے، کابینہ کے ممبران اور اسمبلی ممبران نے ہمارا بھر پورساتھ دیا ہے اور رہنمائی کی ہے۔ ہمارا عوام سے وعدہ ہے کہ آپ کا سر جھکنے نہیں دیں گے، ہم اقتدار کو آنے جانے والی چیز سمجھتے ہیں جبکہ پی ڈی ایم والے اقتدار کو اپنا سب کچھ سمجھتے ہیں۔ آج ایک منزل عبور کیا ہے۔ یہ منصوبہ خطے کا تقدیر بدلے گا۔ مخالفین ہمارے منصوبے روکنے کےلئے سازشیں کر رہے ہیں۔ شونٹر واقع افسوس ناک ہے ، حکومت نے شونٹر حادثے کے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کےلئے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ 19 ارب روپے کا ہے، ہم گلگت بلتستان کے رہنے والے ہیں بے وفا نہیں ہیں، ہم نے علاقے کی ترقی اور پہچان کےلئے وسائل فراہم کئے ہیں، ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ہیں ، بدقسمتی سے پاکستان میں ایسے لیڈر کےساتھ ظلم ہوا جس نے قوم کو اکٹھا کیا ۔ عمران خان جیسان لیڈر ہمیں پہلے نہیں ملا۔ ملک میں ترقیاتی بجٹ سفارش کےلئے استعمال ہوا ہمیں کسی نے توجہ نہیں دی ، عمران خان نے ترقی کےلئے وسائل دیئے اس ملک کےلئے عمران خان سے کوئی بہتر نہیں، نگر، غذر،داریل تانگیر میں روڈ انفراسٹرکچر کے میگا منصوبے ڈویلپمنٹ پیکیج کے ذریعے ممکن ہوئے۔ استور شونٹر روڈ کی تعمیر سے ملک کا دفاع مضبوط ہوگا، اس منصوبے سے معاشی انقلاب آئے گا اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ خبریں