اہم خبریں

اپوزیشن کوشش کرلے حکومت گرانے کا خواب پورا نہیں ہوگا، شمس لون

گلگت (  اے بی این نیوز      )مشیر داخلہ شمس لون نے کہا ہے کہ اپوزیشن کوشش کرلے حکومت گرانے کا خواب پورا نہیں ہوگا،میں ہر اس نعرے کی مذمت کرتا ہوں جو ریاست اور فوج مخالف ہو۔ اور ہر اس سازش کی بھی مزمت کرتا ہوں جس کے تحت عمران خان جیسے بڑے لیڈر کو مشکلات میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج مخالف نعرہ سب سے پہلے مریم نواز کے جلسوں میں لگایا گیا۔جو نعرے مریم کے جلسوں میں لگائے گئے ایسے نعرے دوہرانا بھی مناسب نہیں سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان والے محب وطن پاکستانی ہے یہاں سینکڑوں شہداءکے مزاروں پر لگے جھنڈے اس بات کاثبوت ہیں۔ گلگت بلتستان کی بیس لاکھ عوام بغیر کسی معاوضے کے اپنی فوج کے شانہ بشانہ بارڈر پر لڑنے کے لئے تیار ہے۔این ایل آئی کی عظیم قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ، خواجہ آصف ، مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر نے پاک فوج کے خلاف جو زبان استعمال کی ایسی زبان عمران خان نے کبھی استعمال نہیں کی البتہ عمران خان نے کچھ شخصیات کے حوالے سے ضرور بات کی ہے۔

متعلقہ خبریں