گلگت (اے بی این نیوز)یہ کہنا غلط نہیں کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ جبکہ اس بات کا جواب ہمیں ان لوگوں نے دیا جو بہتے پانی میں سے سونا نکاتے ہیں۔ انڈیپنڈنٹ اُردو کی ایک خبر کے مطابق، بہتے دریا کے قریب، خیموں میں زندگی بسر کرنے والے افراد کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ ان کا روزگار بہتے پانی میں سے سونا نکال کر فروخت کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔ جبکہ یہ کام بہت محنت طلب ہے، مگر یہ لوگ اس کام کو بخوبی جانتے ہیں۔ اور یہ بھی کہ کس جگہ سونا موجود ہے اور کہاں نہیں۔ ان خیموں میں رہنے والا یہ قبیلہ سال بھر، نومبر کے مہینےکا انتظار کرتا ہیں۔ جبکہ موسم سرما میں پانی کی سطح کام ہونے پر باآسانی پانی میں سے ریت چھان کر سونا نکال لیا جاتا ہے۔ ان مہینوں میں ریت سے سونا چھانے والوں کی چاندی ہو جاتی ہیں۔ جبکہ اس قبیلے سے تعلق رکھنے والے محمد حسین نے بتایا کہ ہم دن میں 3 سے 4 گھنٹے کام کرتے ہیں، جس کیلئے ہم صبح سویرے اپنے خیموں سے نکل جاتے ہیں اور صبح 10 بجے واپس گھر آجاتے ہیں۔ محمد حسین نے مزید کہا کہ پانی میں سے سونا نکالنا ایک انتہائی مشکل عمل ہے۔ اس میں جگہ کا تعین کرنا، اور پھر مختلف اوزاروں کو سونا نکالنے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس عمل کے بعد پانی سے نکالے گئے سونے کو ٹھیکیداروں کو فروخت کردیا جاتا ہے، جو مارکیٹوں میں لے جاتے ہیں۔ سونا نکالنے والوں کے مطابق انہیں ٹھیکیداروں سے رقم کم ملتی ہے۔ مگر وہ اس بات سے خوش ہیں کہ ان کی گئی محنت کا ثمر انہیں فوراً مل جاتا ہے۔ البتہ ان افراد کا کہنا ہے کہ انہیں یہ سب کام پرانے روایتی طریقوں سے کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ چینی اپنے ساتھ جدید مشینیں لاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ بنا کسی محنت کے سونا نکال کر لے جاتے ہیں۔