چترال (نیوز ڈیسک) افسوسناک واقع ،تالاب میں نہاتے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع خیبرپختونخوا کے ضلع اپر چترال کے علاقے بونی میں پیش جہاں 3 بچے تالاب میں نہتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ،تینوں بچوں کا تعلق ایک نواحی گاؤں گہلی سے تھا، بچوں کی عمریں تیرہ سے 15 سال کے درمیان تھیں ،لاشیں تالاب سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی ۔
