اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی قیادت میں وفد کی ملاقات

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی قیادت میں گلگت بلتستان ارکان اسمبلی اور کابینہ وفد کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات، ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ، حقیقی آزادی کی تحریک میں گلگت بلتستان کے عوام کا کردار ، تنظیمی معاملات ، مجموعی ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ پارٹی منشور میں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور دیرینہ مسائل کا حل ہمارے اولین ترجیحات میں شامل۔جی بی کو سیاحت کا عالمی مرکز بنانے کیلئے پرعزم ہیں جس کیلئے پی ٹی آئی نےاپنے دور حکومت میں اہم اقدامات اٹھائے۔ وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی تو نئے گلگت بلتستان کی تعمیر کا سفر دوبارہ شروع کرینگے۔ گلگت بلتستان وفد کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو حقیقی آزادی کی تحریک میں گلگت بلتستان حکومت ، عوام ، اتحادی اراکین اسمبلی اور کارکن سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی یقین دھانی کروائی۔

متعلقہ خبریں