اہم خبریں

نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد آج حلف اٹھائیں گے

گلگت بلتستان(اے بی این نیوز)نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے، 25 نومبر کو جی بی حکومت اور اسمبلی 5 سال کی آئینی مدت ختم ہونے کے بعد تحلیل ہوگئی تھی ۔

گلگت بلتستان کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کئے گئے۔

اسمبلی انتخابات نگراں حکومت کرائے گی، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں۔ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں