ہنزدہ (اے بی این نیوز)ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے کل رات 8 بج کر 58 منٹ پر محسوس کئےگئے۔
زلزلے کے جھٹکے کے باعث منفی درجۂ حرارت میں چیپورسن گوجال کے رہائشیوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری۔مقامی افراد کے مطابق چیپورسن میں زیر زمین تین بڑے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
انہوں نے کہا کہ پہاڑوں سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور متعدد مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں۔مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ 2 ماہ سے چیپورسن کے مختلف حصوں میں زمینی جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک افغان کشیدگی،باب دوستی جزوی طور پر بحال