اہم خبریں

100 میگاواٹ سولر منصوبہ! وزیرِاعظم کی ہدایت پر تاریخی فیصلہ

گلگت (اے بی این نیوز)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولرائزیشن منصوبے کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وزارت توانائی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیرِاعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے جامع حکمتِ عملی کے تحت عملی اقدامات اٹھائےجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ متبادل ذرائع سے توانائی کا حصول وقت کی ناگزیر ضرورت ہے اور حکومت اس ضمن میں پائیدار توانائی کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے گلگت بلتستان کے 100 میگاواٹ سولرائزیشن منصوبے کو قومی ترقی کا سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف مقامی عوام کے لیے توانائی کی فراہمی میں بہتری لائے گا بلکہ خطے میں اقتصادی و سماجی ترقی کی راہ بھی ہموار کرے گا۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا عہدے سے مستعفی ہونےکا فیصلہ

متعلقہ خبریں