گلگت (اے بی این نیوز) سیلاب کی تباہ کن صورتحال کے پیش نظر گلگت بلتستان میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی ادارے 25 اگست تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
غذر میں مصنوعی جھیل پھٹنے کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ساحلی پٹی پر رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت۔
مزید پڑھیں: پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،فیلڈ مارشل عاصم منیر