اہم خبریں

گلگت بلتستان کے علاقے چلاس اور بونجی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

گلگت (اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق 5 جولائی کو چلاس اور بونجی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا اور 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

چلاس میں 5 جولائی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس سے پہلے 17 جولائی 1997 کو 47.7 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بونجی میں 5 جولائی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس سے پہلے 12 جولائی 1971 کو 45.6 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافہ گلیشیئر کے تیزی سے پگھلنے کا باعث بن سکتا ہے، آئندہ ہفتے کے دوران شمالی علاقہ جات میں گلوپ اور ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے 4 جولائی کو گلوپ الرٹ بھی جاری کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں